ساہیوال(بیورورپورٹ)دھند اور تیزرفتاری کے باعث ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ 2شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر اڈہ یوسف وا لا کے قریب پیش آیا یہاں ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار 35سالہ جواد اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کادوسر اساتھی محمد وسیم شدید زخمی ہوا جسے ریسکیو1122نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسرا حادثہ بھی اڈہ یوسف والا کے قریب ہوا یہاں تیز رفتار بس نے پیچھے سے رکشہ میں سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور گلزا ر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشہ میں سوار دوسر ا نوجوان عدنان شدید زخمی ہوا جسے ریسکیو 1122نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments