ساہیوال(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن شیخ محمد نعیم نے کہاہے کہ بظاہر نورا کشتی کرنے والے بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی درحقیقت کرسی کیلئے ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں 35برسوں سے اقتدار پر قابض شریف خاندان کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہورہاہے جبکہ عمران خان کی 21سالہ سیاسی جدوجہد کے نتیجہ میں انصاف کا سورج طلو ع رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہرمنصوبہ کرپشن کا گڑھ بن چکاہے۔56 کمپنیوں میں 80 ارب کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آنے سے شہباز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں‘اربوں روپے کی کرپشن میں شہبازشریف سمیت دیگر افراد ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے بعد شہبازشریف کی باری لگ چکی ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments