بیرون لاری اڈہ ساہیوال کا ٹھیکہ کم بولی پر دینے کی انکوائری کا مطالبہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)بیرون بس سٹینڈ کا ٹھیکہ گاڑیاں دوگنا بڑھنے کے باوجود کم ہوگیا‘3سال قبل ٹھیکہ 97لاکھ روپے تھا جو اب کم ہو کر 62لاکھ روپے میں دیاگیا‘ فوری نوٹس لیکر کمیٹی تشکیل دیکر انکوائری کروائی جائے کہ ایسا کیوں ہوا۔ اس امر کا اظہار یونین کونسل کے چیئر مین چوہدری ظفر اشرف نے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں ٹیبل موشن پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 3سال قبل بیرون بس سٹینڈ کا ٹھیکہ 97لاکھ روپے تھا جو اب 62لاکھ روپے میں دیا گیاہے۔ اس وقت بس سٹینڈ میں 700گاڑیاں داخل ہوتی تھیں اب 2ہزار سے زائد ہیں۔ پر چی فیس 10روپے کی بجائے80روپے اوور چارجنگ کی جارہی ہے۔ مسافر خانہ‘پبلک ٹوائلٹ‘پارکنگ سٹینڈ اور ریڑھی والوں سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں حالانکہ ان کا بس سٹینڈ کےضمن میں ٹھیکہ نہیں لیکن لوٹ مار جاری ہے۔ انہوں نے سٹی میئر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی بناکر انکوائری کروائیں جس پر سٹی میئر نے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں