علامہ محمد اقبال ہماری فکری روایت کا روشن ستارہ ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کے افکار نے مایوسی کے عالم میں امید کے چراغ روشن کیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال ہماری فکری روایت کا روشن ستارہ ہیں جنہوں نے ایک مستحکم مملکت کا خواب دیکھا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کا تصور پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں