اوکاڑہ میں ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح

اوکاڑہ: کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے اوکاڑہ میں ساہیوال ڈویژن کے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ اور بامقصد ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملازمت کرنے والی ماؤں کے بچوں کی دوران ڈیوٹی بہترین نگہداشت اور دیکھ بھال کے لیے ڈے کیئر سنٹر کا قیام انتہائی اہم اور دور حاضر کی ضرورت کے مطابق کیا گیا فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر صائمہ احد چیمہ مبارک باد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے ڈے کیئر سنٹر بنا کر اوکاڑہ کو رول ماڈل بنایا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ اور بامقصد ڈے کیئر سنٹرمیں ابتدائی طور پر 25 بچوں کے لیے گنجائش دستیاب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی بہترین دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے تربیت یافتہ سٹاف، مونٹیسری ٹیچرز اور ایک نرس تعینات کر دی گئی ہے۔
کمشنر نے ڈے کیر سنٹر میں پلے روم، سٹڈی روم، فیڈنگ کارنر، کچن اور واش رومز سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ اور بامقصد ڈے کیئر سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سنٹر کے قیام سے ملازمت کرنے والی خواتین کو سہولت ملے گی اوروہ اپنی ملازمت کو بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں