پاک پتن میں ٹریفک حادثات، 24 افراد زخمی

پاکپتن: پنجاب میں آلودہ دھند حادثات کا سبب بننے لگی، پاکپتن میں پل بابا فرید کے قریب بس اور کار گہری کھائی میں جاگریں، حادثے میں 24افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق پاکپتن میں ہونے والے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 16 کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، 8 کو موقع پر ہی طبی امدادی دی گئی۔
لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر شہر کئی روز سے آلودہ دھند کی لپیٹ میں ہیں، آج بھی پروازیں اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔آج بھی موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا ہے جبکہ قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سے 20 میٹر تک رہ گئی ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق بابو صابو سے کوٹ مومن تک اورصوابی سے پشاور تک موٹر ٹریفک کے لئے بند ہے، جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ موٹروے ایم 4 سے ہیوی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں