ساہیوال: ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ شناختی کارڈ‘طلائی زیورات اور تار بجلی لے اڑے‘ دو ملزمان گرفتار‘ ڈکیتی کی واردات 70/4-Rکے قریب پل بارشن پر ہوئی یہاں 66/G-Dکا رہائشی ضمیر حیدر رات کے وقت ٹریکٹر ٹرالی پر جارہاتھا کہ راستے میں شعبان وغیرہ3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 4ہزارروپے نقدی وشناختی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے دو ملزمان شعبان وغیرہ دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ چوری کی وارداتوں سول ہسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے دھوکہ دہی سے عابد علی کا نقدی وطلائی زیورات مالیتی70ہزارروپے پر مشتمل پرس اور لالہ زار کالونی میں نامعلوم ملزمان نے تار بجلی مالیتی2لاکھ54ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں