یونیورسٹی آف ساہیوال کا وائس چانسلر45 دن میں تعینات کیا جائے: ہائی کورٹ

ساہیوال(بیورورپورٹ)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو یونیورسٹی آف ساہیوال کا وائس چانسلر 45دن میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔حکومت یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق پرو وائس چانسلر بھی نامزد کرے‘حکم نامے میں ہدایت۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ساہیوال کے قیام کے بعد پنجاب حکومت نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور رؤف اعظم کو چھ ماہ کیلئے وائس چانسلر کا عہدہ دیا جس کی معیاد 14مارچ کو ختم ہوگئی اور انہوں نے کیمپس کا چار ج ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شفیق کو سونپ دیا جس پر یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر امتیاز احمد خان‘ڈاکٹر عاصمہ ناز اور ڈاکٹر وارث علی نے ہائیکورٹ میں اس تقرری کے خلاف رٹ دائر کی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو 45دنوں میں مستقل وائس چانسلر مقرر کرنے اور اس عرصے کے دوران یونیورسٹی کے امور چلانے کیلئے جز وقتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں