پنجاب میں دھند کے باعث حادثات، 5 جاں بحق

لاہور: پنجاب بھر میں آلودہ دھند کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، لاہور ائرپورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔لاہور ، فیصل آباد ، ملتان اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہر مسلسل آلودہ دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے، ٹرینیں 4 سے 13 گھنٹے تک کی تاخیر کا شکار ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث ہونے والے 2 ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا حادثہ ستیانہ روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک خرابی کے باعث سڑک کے کنارے کھڑا تھا، مخالف سمت سے آنے والامنی ٹرک اس سے ٹکرا گیا جس سے منی ٹرک میں سوار 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔دوسراحادثہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، دونوں حادثات دھند کے باعث پیش آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں