چیچہ وطنی میں الیکٹرونکس کی دکان میں آتشزدگی، بھاری نقصان

چیچہ وطنی: چیچہ و طنی میں آج شام کالج روڈ پر واقع الیکٹرونکس کی دکان پر شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی . آگ فرسٹ فلور پر واقع سٹور میں لگی. جس سےسٹور میں موجود سا مان جل کر خاکستر ہو گیا. فائر برگیڈ اور 1122 ریسکیو کے عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا. چیچہ وطنی کل شام بھی کپڑے کی ایک دکان میں آگ لگی تھی آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے.آج کے واقعے میں بھی بھاری مالی نقصان کی اطلاعات ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں