گوجرانوالہ کا معذورنوجوان سائیکلسٹ کراچی کی جانب رواں دواں

چیچہ وطنی(نمائندہ خصوصی) معذور ہوں مجبور نہیں، یہ بات ثابت کی ہے گوجرانوالہ کے 22سالہ رہائشی احتشام علی نے جو پولیو کے مرض میں مبتلا رہ کر ٹانگوں سے معذور ہو چکا ہے۔احتشام گوجرانوالہ سے سائیکل پرکراچی جا رہا ہے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دینے کا عزم رکھتا ہے۔ احتشام نے چیچہ وطنی بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں چار روز قبل گوجرانوالہ سے روانہ ہوا تھا اور دھند، سموگ کا مقابلہ کرتے ہوئے چیچہ وطنی پہنچا ہوں ۔ موسم کی شدت میرے جذبات کے سامنے ماند پڑ چکی ہے۔احتشام نے بتایا کہ وہ ایف اے کا سٹوڈنٹ ہے اور گوجرانوالہ میں سائیکل ریس میںاول انعام حاصل کر چکا ہے۔ گوجرانوالہ سے سائیکل پر کراچی جا کر مزار قائد پر حاضری دینے کا مقصدمعاشرے کے ا سپیشل لوگوںکے حقوق کی آواز بلند کرنا ہے۔ احتشام کا کہنا تھا کہ وہ اسپیشل لوگوں کو ان کے حقوق دلوانا چاہتا ہے۔احتشام نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ سپیشل پرسنز کو ان کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔احتشام نے بتایا کہ وہ پندرہ دن میں کراچی پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں