افغانستان: کابل میں نامعلوم مسلح افراد کا نجی ٹی وی چینل پر حملہ

اسلام آباد:‌افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل پر حملہ کردیا جس میں ابتدائی طور پر ایک خاتون کے ہلاک اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا ذرائع کے مطابق حملہ آور چینل کے دفترمیں داخل ہوئےاور زبردستی ٹی وی کی نشریات بند کردیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گرد حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گارڈ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک ہو گیاجبکہ دیگر کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا ہے تاہم علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کےا ہلکار موجود ہیں جنہوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے۔کسی بھی دہشتگرد گروہ نے حملے کی ذمہ دارہ قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں