ساہیوال: شاداب ٹاؤن میں سیوریج پائپ ٹوٹنے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ‌کا شکار

ساہیوال ( بیورورپورٹ) شاداب ٹائون میں سیوریج کا پائپ ٹوٹنے سے سڑک بیٹھ گئی‘ شہری سموگ اوردھند حادثات کاشکار ہو نے لگے‘ متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شاداب ٹائون ابوبکر بلاک میںنہر کے ساتھ ہی نئی تعمیر ہونے والی سڑک سیوریج پائپ ٹوٹنے سے کھڈا پڑنے سے سڑک بیٹھ گئی۔ سموگ اور دھند کے باعث یہاں سے گزرنے والے موٹرسائیکل اور سائیکل سواروں سمیت دیگر افراد اچانک گر کر حادثات کاشکار ہونے لگے۔ حادثات کے نتیجہ میں شہری زخمی ہورہے ہیں۔شہریوںنے سموگ اور دھند کے باعث سیوریج کو خطرناک قراردیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سیوریج پائپ کو تبدیل کیاجائے تاکہ شہری حادثات سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں