کراچی: 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

کراچی: منگھو پیرنادرن بائی پاس کے قریب منشیاب سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ،5ہزار کلو سے زائد منشیات کی مالیت 20 کروڑ سے زائد ہے ، ملزمان فرار ہوگئے ۔ایس ایس پی اورنگی عابدعلی بلوچ کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے نادرن بائی پاس پر کارروائی کی ،اس دوران بلدیہ اتحاد ٹائون سے آنے والے ٹرک سے 5ہزار کلو گرام سے منشیات برآمد کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کےد وران ٹرک میں سوار 2ملزمان فرار ہوگئے ہیں ،برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 20 کروڑ سے زائد ہے ۔اس سے قبل بلدیہ اتحاد ٹائون کی خان محمد کالونی میںکومبنگ آپریشن کے دوران افغان باشندے سمیت 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں