اسلام آباد: حکومت پاکستان نے وزارت داخلہ کی جانب سے 9 نومبر کو یوم اقبال کی عام تعطیل کی منظوری کے لیے بھجوائی جانے والی سمری منسوخکر دی ہے. ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام اداروں کو 9 نومبر کے دن معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے. سوشل میڈیا پر نو نومبر کے حوالے سے عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن کی اطلاعات کے بعد چھٹی کے متوالوں میں پایا جانے والا جوش و خروش حکومت کی طرف سے سمری مسترد کیے جانے کے بعد ماند پڑ گیا ہے. اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل کو بحال کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ علامہ اقبال شاعر مشرق اور قومی ہیرو ہیں، قائد اعظم سمیت دیگر قومی ہیروز کے دنوں پر تعطیل کی جاتی ہے جب کہ ماضی میں یوم اقبال پر سرکاری تعطیل ہوتی تھی۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے تعطیل ختم کردی گئی ہے جب کہ تعطیل کی بحالی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں مرکزی درخواست زیر التوا ہے، یوم اقبال قریب ہے لہذا اس معاملے کی جلد سماعت کرکے تعطیل بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔تاہم وزیر داخلہ احسن اقبال نے اقبال کا یہ شعر لکھ کر چھٹی کی سمری مسترد کر دی ہے.
Load/Hide Comments