چیچہ وطنی: شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کپڑے کی دکان جل کر راکھ

چیچہ وطنی: چیچہ وطنی کے مین بلاک نمبر 3 میں شارٹ سرکٹ کے باعث کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا. تفصیلات کے مطابق بلاک نبر 3 میں واقع کپڑے کی ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آ گ بھڑک اٹھی جس سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا.آگ کی اطلاع ملتے ہی 1122 اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھا دی. دکان کا مالک عبدالطیف اپنے نقصان کے صدمے کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں