ساہیوال اور کمالیہ کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ میں ساہیوال کی جیت

ساہیوال (بیورورپورٹ) ٹوئنٹی سپورٹس کلب نے سٹار کرکٹ کلب کمالیہ کو 47 رنز پر ڈھیر کرکے ریکارڈ شکست دے دی۔ گزشتہ روز ٹوئنٹی سپورٹس کرکٹ کلب ساہیوال اور سٹار کرکٹ کلب کمالیہ کے درمیان دوستانہ میچ گورنمنٹ کالج کی کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلا گیا جس میں ٹوئنٹی سپورٹس کلب پہلے کھیلے ہوئے 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سٹار کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 47رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ٹوئنٹی سپورٹس کلب کی طر ف سے مایہ ناز سپنر باؤلر عمران ادریس چوہدری نے 16اوورز میں 10 رنز کے عوض 7کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اورشیر ون 75 اور محسن 50رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ میچ کے مہمان خصوصی اعجاز احمد ججی اور لالہ جی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں کرکٹ کے ہر شعبہ میں محنت کرنے اور پریکٹس پر زوردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں