ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے تا کہ ایسے مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کے حوالے سے ہونے والے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو‘سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر‘ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات‘سیکرٹری آرٹی سی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آرٹی سی کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں اور رکشوں میں غیر معیاری سلنڈر کو چیک کریں تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments