ساہیوال میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی 3مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی اور 2موٹرسائیکلیں لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات گرلز کالج روڈ پر ہوئی یہاں ظفر اقبال دن کے وقت غلہ مال منڈی سے موٹرسائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 62ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔چوری کی وارداتوں 187/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے محمدعدنان کی موٹرسائیکل نمبری 4888/SLNمالیتی 80ہزار روپے کبڈی میچ کی پارکنگ سے اور جوہر ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے غلام قطب کی موٹرسائیکل نمبری 6147/AHHمالیتی 39ہزار روپے مکہ مارٹ کے سامنے سے چرالی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں