ساہیوال (بیورورپورٹ)غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں مسمار کرنے پر عملدرآمد شرو ع‘ 2غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں مسمار‘ انڈرپراسسز ہاؤسنگ سکیموں کو 15روز کی مہلت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ اور سٹی میئر اسد علی خاں بلوچ کے حکم پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شرع کردیاگیا۔ میونسپل آفیسرپلاننگ رانا نوید اور انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے کارروائی کرتے ہوئے کچا پکا نورشا ہ روڑ پر گرین ولاز کا دفتر اور 85/6-R میں المدینہ ٹاؤن کا مین گیٹ گرا کر سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔ مذکورہ آفیسر زنے کارپوریشن کی حدود میں واقع انڈر پراسسز ہاؤسنگ سکیموں کو 15روز کی مہلت دیتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا بصورت دیگر انہیں بھی مسمار کردیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ تقریباً 100 ہاؤسنگ سکیمیں ضلعی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ 35 کے قریب کار پوریشن کے پاس ہیں جن میں تقریبا ً 10ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر نہیں جو پرانی ہیں اور ان کے مالکان بھی نہیں مل رہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments