کار میں بیٹھی خاتون کو بچے سمیت ٹی ایم اے کےلفٹر نے اٹھا لیا

ساہیوال (بیورورپورٹ) کارمیں بیٹھی ہوئی خاتون کو کمسن بچے سمیت کارلفٹر نے اٹھالیا‘ گاڑی گرنے سے بال بال بچی‘ شہریوں کے شور پر گاڑی اتارکر کارلفٹر والاغائب ہوگیا‘ شہریوں کاشدیداحتجاج‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کارسوار ایک شہری اپنی بیوی اور کمسن بچے سمیت ایمرجنسی ادویات لینے کیلئے آیااور ہائی سٹریٹ پر میڈیکل سٹور کے باہرکارکھڑی کرکے سٹور کے اندرگیا اسی دوران کارلفٹر کے ڈرائیور نے پھرتی سے کارکواٹھالیا جس میں ایک خاتون اپنے کمسن بچے سمیت بیٹھی ہوئی تھی۔ کارلفٹر گاڑی کو اٹھاکرلے جارہاتھا کہ اچانک گاڑی بیلنس نہ ہونے سے گرنے لگی۔ اسی دوران خاتون اوربچے نے شور مچادیا لیکن کارلفٹر والے نے توجہ نہ دی توشہریوں نے شورمچاکر احتجاج کیا توکارلفٹر والا گاڑی نیچے اتارکر فوری غائب ہوگیا۔ شہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ کارلفٹر والے بزرگ شہریوں سے نہ صرف بدتمیزی کررہے ہیں بلکہ اب کار میں بیٹھے افراد کو بھی کارکے ساتھ اٹھالیتے ہیں ۔شہریوں‌کے مطابق باا ثر اور پہنچ والے لوگوں کی گاڑیاں بیچ چوراہوں میں کھڑی رہتی ہیں ٹی ایم اے کا عملہ انھیں نظر انداز کر دیتا ہے جب کہ دیگر افراد کی گاڑیوں کو اٹھا لیا جاتا ہے. شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں