چیچہ وطنی میں ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کے خلاف ریلی

چیچہ وطنی:چیچہ وطنی میں جماعت اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام حکومت کی طرف سے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت معروف عالم دین مفتی ظہیر الدین بابر نے کی،ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی شہر والا پل پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے منسلک افراد اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھو ں میں پلے کارڈ اورکتبے اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ تحفظ ختم نبوت ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،ہم کٹ مریں گے مگر تحفظ ختم نبوتﷺ کے قانون پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے۔جو مسلمان ختم نبوتﷺ پر یقین نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے،اگر حکمران اپنی بھلائی چاہتے ہیں تو فوری طور پرختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کرنے والو ں اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو فی الفور برطرف کر کے ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔بعد ازاں ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں