ادبی تنظیم ادب سرائے کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

ساہیوال (بیورورپورٹ)معروف ادبی تنظیم ادب سرائے کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت پروفیسر سید ریاض حسین زیدی منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی معروف شاعر وکالم نگار اوصاف شیخ تھے۔ تقریب اجلاس میں پروفیسر ندیم عباس اشرف‘پروفیسر اسلم سحاب‘پروفیسر قاضی عطاء الرحمن اور پروفیسر ریاض حسین زیدی نے سر سید احمد خان کے فن و شخصیت اوران کی گرانقدر علمی‘ ادبی اور مذہبی خدمات پر گفتگو کی۔ اجلاس کے دوسرے مرحلہ میں شعری نشست ہوئی جس میں ساجد ابن ساجد‘عبدالرؤف عقیل‘ عبدالقیوم‘اسلم سحاب‘عطاء الرحمن قاضی‘ندیم عباس اشرف‘مرتضیٰ ساجد‘ اوصاف شیخ اور پروفیسر ریاض حسین زیدی نے اپنا اپنا کلام سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں