فرائض میں کوتاہی برتنے پر کمشنر کا ایگریکلچرافسران پر برہمی کا اظہار

ساہیوال (بیورورپورٹ)دھان کی فصل کی باقیات کھیتوں میں نہ جلانے کے نقصانات سے زمینداروں کو آگاہ نہ کرنے پر کمشنر ساہیوال زراعت افسران برس پڑے‘ زراعت افسران اپنا فرض پورا کرنے میں ناکام‘کمشنر ساہیوال کی طرف سے فوری آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈویژنل زرعی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر سے محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر ساہیوال نے بڑھتی ہوئی سموگ پر تشویش کا اظہار کیا اورزراعت افسران پر برس پڑے اور بڑھتی ہوئی سموگ کو زراعت افسران کی ناکامی اور انہیں ذمہ دار قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ سموگ کا سبب دھان کی فصل کی باقیات کو جلانا ہے جس سے دھواں پیدا ہوتا ہے حالانکہ اگر اسے زمین میں دبادیاجائے تو قدرتی کھاد پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے زراعت افسران کو حکم دیا کہ ہنگامی بنیادوں پر دیہات میں مساجد اور منادی کے ذریعے زمینداروں کو دھان کی فصل کی باقیات کھیتوں میں جلانے سے روکاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں