پاکستان میں سموگ کا باعث بھارت ہے: ناسا رپورٹ

لاہور (Sahiwal Updates) امریکی ادارے ناسا نے بھارتی پنجاب کے میدانی علاقوں میں لگائی جانے والی آگ کو لاہور میں پیدا ہونے والی سموگ کاباعث قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے بھارتی پنجاب کے میدانی علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی جا رہی ہے۔ ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسی آگ کے باعث پاکستانی پنجاب کا دارالحکومت لاہور ان دنوں شدید سموگ کی زد میں آیا ہوا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی ماحولیاتی قوانین کے تحت پاکستان بھارت پر کیس بھی دائر کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں