الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غریب مریضوں کے لیے کیمپ کا انعقاد

ساہیوال (بیورو رپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے غریب مریضوں کیلئے مفت ادویات و ٹیسٹوں کی فراہمی کیساتھ لواحقین کیلئے دوپہر کے وقت مفت کھانے کااہتمام‘مختلف حلقوں کی طرف سے عظیم کارخیر پر الخدمت فاؤنڈیشن کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں دوردراز سے داخل غریب مریضوں کے لواحقین کیلئے کھانے کی فراہمی ایک مسئلہ تھی جسے الخدمت فاؤنڈیشن نے دوپہر کے وقت کھانے کا اہتمام کرکے ریلیف فراہم کیاہے۔ فاؤنڈیشن نے ہسپتال کے سامنے الفلاح کمپلیکس کے تہہ خانے میں دوپہر کے وقت تین بجے تک روٹی گوشت اور چاول کا اہتمام کیاہے۔ تہہ خانہ میں بیک وقت 120افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جہاں مفت کھانا فراہم کیاجاتاہے ا ور یہ سلسلہ الفلاح لیب اور ڈونر ز کے تعاون سے جاری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایاہے کہ وہ جلد رواں ماہ میں بھی رات کے کھانے کا اہتما م کرینگے جبکہ ہسپتال سے نہ ملنے والی ادویات کی مفت فراہمی اور ڈاکٹروں کی طرف سے ریفر ایم آئی آر اور انڈوسکوپی جیسے ٹیسٹ مفت کرواکر بھی دیئے جاتے ہیں اور یہ سب اللہ کی رضاکیلئے ہے۔ساہیوال کے مختلف حلقوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس عظیم کار خیر پر خراج تحسین پیش کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں