جہاز گراؤنڈ میں بغیر اجازت مجلس کے انعقاد پر 70 افراد کے خلاف مقدمہ

ساہیوال (بیورو رپورٹ)بغیر اجازت مجلس کرانے اور ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے پر 60/70افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بغیر اجازت مجلس کا انعقاد اور ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز جہاز گراؤنڈ میں قمر عباس وغیرہ 60/70افراد نے بغیر اجازت غیر قانونی طور پر مجلس کا انعقاد کیا اور مجلس کے دوران ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا۔تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں