نوازشریف کے خلاف 3 ریفرنسز کے جوائنٹ ٹرائل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 3 ریفرنسز کا جوائنٹ ٹرائل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن کیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز کا مشترکہ ٹرائل کرنے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
نوازشریف کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ احتساب عدالت میں کل سماعت ہے، کارروائی روکی جائے، چارج شیٹ کی کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں جب کہ ایک ہی الزام پر3 ریفرنس دائرنہیں کیے جاسکتے، جس پر نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تین ریفرنسز دائر کیے گئے۔ عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ ہم درخواست پرآج ہی فیصلہ سنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں