سا ہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال کے عوام کوبین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر اور بہترین نظم و نسق اور شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے منصوبہ پنجا ب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کیلئے دو سوملین ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں پرنسپل اربن ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ کیوشی نکامتسو کی زیر قیادت وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کہی۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے پنجاب میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک اور تعاون کو سراہا۔اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر قیصر سلیم کا کہنا تھا حکومت پنجاب اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون اور اشتراک سے پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت ساہیوال کو سالڈ ویسٹ‘پینے کے صاف پانی کی سپلائی‘ نکاسی آب کی بہتر سہولیات مہیا کرنے‘ ٹریفک مینجمنٹ‘ پبلک پارکس کی بحالی‘ سیوریج سسٹم کی بحالی اور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر کے ساہیوال کو محفوظ‘موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا ئے گاجس سے ساہیوال کے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا جس سے لاکھوں افراد مستفید ہونگے۔ ساہیوال کی عوام کوصحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ کاروباری عمل اور معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے ضلع ساہیوال میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ایشائی ترقیاتی بنک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دینے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔پرنسپل اربن ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ کیوشی نکامتسونے اے ڈی بی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی معاونت پر ڈی سی ساہیوال کا شکریہ ادا کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ ساہیوال کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور ادا کرے گااور تمام ترقیاتی منصوبے ماہرین کی زیر نگرانی پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments