قتل کے لیےاستعمال ہونے والی کارکامالک اورڈرائیورمیرارشتے دارہے:مفتی عبدالقوی

ملتان(ویب ڈیسک):قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم مفتی عبدالقوی نے اعتراف کیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کارکامالک اورڈرائیورمیرے رشتے دار ہیں۔تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کارکامالک اورڈرائیورمیرارشتے دارہیں۔مفتی عبدالقوی کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق ڈرائیورعبدالباسط کے دادا اور میرے دادا خالہ زاد بھائی ہیں۔عبدالباسط کی کارقتل کے دوران مرکزی ملزمان وسیم اورحق نواز نےاستعمال کی تھی۔جبکہ جس مکان میں قندیل بلوچ کو قتل کیا گیا وہ بھی انکے ذاتی دوست کا ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں