ساہیوال میں ریٹائرڈ پروفیسرز کے اعزا ز میں تقریب کا انعقاد

ساہیوال(نمائدہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد بلال اشرف نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیروترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردارہے جسے کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا محکمہ سے ریٹائرڈ ہونیوالے پروفیسرز کے مسائل کے حل کے لیے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے.ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹوریٹ آف کالجز میں ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر ریٹائرڈ پروفیسرز کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.جس کے مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم وپروفیسرریٹائرڈ اکبر شاہ جبکہ مہمان اعزاز کنٹرولرتعلیمی بورڈ ساہیوال قاضی عبدالناصر اورپروفیسر عمران جعفرتھے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیروترقی میں معاشرے کے اہم ستون اساتذہ کا کلیدی کرداررہا ہے تاریخ گواہ ہے جس قوم نے اپنے اساتذہ کی قدر نہیں کی وہ قومیں ترقی کے مراحل میں بہت پیچھے رہ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسربھی ہمارا حصہ ہیں جن کے تمام مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے.اس موقع پر پروفیسرریٹائرڈ اکبر شاہ نے پروفیسرز کی طرف سے شاندار تقریب پرمحکمہ ہائرایجوکیشن حکام اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا شکریہ اداکیا اورمحکمہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا.تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے پروفیسرز کو تعریفی اسناد اورپھول تقسیم پیش کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں