سموگ کی وجہ سے پنجاب کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور( ویب ڈیسک):پنجاب کے دیگر علاقوں میں گزشتہ روز سے چھانے والی سموگ نے 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں زیادہ سموگ ہونے کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ونجی اسکول بند کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے ،لیکن پنجاب حکومت جانب سے پہلے ہی آلودگی پھیلانے والی 90فیکڑیاں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ،پنجاب حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی کہ تعلیمی مراکز کس تاریخ سے بند کئے جائیں گے ۔ تاہم ممکنہ طور پر سموگ کی وجہ سے سکول بند کیے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں