نواز شریف ایک اور این آر او کے خواہاں ہیں: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف این آر اوکے لیے اداروں پردباؤ ڈالتےرہیں گے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن گیم پلان واضح ہے،نوازشریف بیرون ملک اپنے300ارب منجمد ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارٹی پر کنٹرول برقرار رکھیں گے،وہ منی لانڈرنگ کیس سےبچنےکے لیےاین آراوکےخواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان سمجھتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے محاذ آرائی کا راستا اختیار کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے انھیں جو بھی غیر قانونی قدم اٹھانا پڑا وہ اس سے باز نہیں آئیں گے۔عمران خان نواز شریف کو اس حکمت عملی سے باز رکھنے کے لیے عوام کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کریں گے اور اس ضمن میں انھوں نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں