ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیر ہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرکے بازار میں گھمانے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک لڑکے نے ایک لڑکی سے دوستی کر لی جس کا لڑکی کے ورثا کو پتہ چل گیا ۔انھوں نے لڑکے کی بہن کو گھر سے اٹھا کر برہنہ کر دیا اور اسے گلی محلوں میں گھمایا۔ 16سالہ لڑکی کئی گھنٹوں تک برہنہ حالت تک ملزمان کے ساتھ گھومتی رہی لوگ اس کا تماشہ دیکھتے رہے لیکن کسی کو اس کی مدد کی ہمت نہ ہوئی ۔لڑکی نے کئی گھروں کے دروازے مانگ کر چادر یا کپڑے کی فریاد کی مگر کسی نے اس کی فریاد نہ سنی۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لےلیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9میں سے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments