ساہیوال میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ)چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان لیپ ٹاپ‘زیورات‘پسٹل اور بکریاں لے اڑے‘ایک چور گرفتار۔ چوری کی واردات سکیم نمبر2میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزما ن نے نجم الحسن کے گھرکے تالے توڑ کر گھر سے لیپ ٹاپ‘طلائی زیورات اور پسٹل 30بورکل مالیتی1لاکھ 25ہزارروپے چرالئے‘ دوسری واردات موضع سہو کا میں ہوئی یہاں علی رضا وغیرہ2ملزمان نے حیدر علی کی 4بکریاں مالیتی 1لاکھ روپے احاطہ مویشیاں سے چرالی۔ پولیس نے 1ملزم علی رضا کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں