پاکستان کو سب سے زیادہ شریف برادران نے لوٹا: شیخ محمد چوہان

ساہیوال (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق ایم پی اے حاجی شیخ محمد چوہان نے کہاہے کہ شریف برادران نے ملک میں جتنی لوٹ مار مچائی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی بڑے بھائی پرتو کرپشن ثابت ہوچکی ہے اب چھوٹا بھائی بھی جلد احتساب کے شکنجے میں آجائے گا۔ اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازلیگ اپنی ساکھ کھوچکی ہے فرد جرم عائد ہونے کے بعد نوازشریف کا پارلیمانی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔ نوازشریف سمیت تمام کرپٹ سیاستدانوں کے غیر ملکی اثاثے اور جائیدادیں وطن واپس لا کر قومی خزانے میں جمع کروائی جائیں تو ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہے۔ ملکی معیشت پر آرمی چیف کا بیان عوام کے جذبات کا ترجمان ہے حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران14ہزار 800ارب روپے قرض لیکر ملک کو مقروض اور اداروں کو مفلوج کیاہے۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔ کرپشن کی آڑ میں حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کا پیسہ لوٹاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں