سا ہیوال(بیورورپورٹ) مختلف مقامات پر کوڑ ا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگانے اور بھٹے و فیکٹریوں کی چمنیوں سے اٹھنے والا دھواں سموگ کا سبب بننے لگا‘ شہر ی گلے‘ سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی شہر اور گردونواح میں سموگ میں اضافہ ہوگیا جس کی بڑی وجہ جگہ جگہ کوڑ ا کرکٹ کے ڈھیروں اور فصلوں کو آگ لگانا‘بھٹوں‘فیکٹریوں کی چمنیوں سے اٹھنے والا زہریلا دھواں ہے۔شہریوں کا کہناہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ کوڑ ا کے ڈھیروں کو آگ لگا دیتاہے جس کی وجہ سے دھواں اٹھنا معمول بن گیاہے۔ دیہاتی علاقوں میں بعض فصلوں کو تلف کرنے کے لئے آگ لگا کر ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کیاجاتاہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بھی سموگ کا باعث بن رہی ہیں جنہیں نہ تو ماحولیاتی آلودگی دیگرمتعلقہ ادارے چیک کرتے ہیں اور نہ ہی ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ اس کا سختی سے نوٹس لیتی ہے۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی آلودگی اور زہریلے دھواں کے خاتمے کے لئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments