زہریلی لسی کیس: ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ

مظفر گڑھ: مظفرگڑھ میں زہریلی لسی پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد15ہوگئی ہے جبکہ لسی سے متاثر ہونے والے 12 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں،آج ڈی جی خان کی عدالت نے زہریلی لسی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ میں لسی میں زہر ملانے کے الزام میں آسیہ اور شاہد سمیت تین گرفتار ملزمان کو آج ڈی جی خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے 14روز جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی ہے ۔مظفرگڑھ میں زہریلی لسی پینے سے 15افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،ملزمان پر لسی میں زہر ملانے کا الزام ہے ۔کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں