سر سبز پاکستان کی دعویدار حکومت نے بلدیہ گراؤنڈ سے درخت کٹوا دئیے

ساہیوال (بیورورپورٹ)سر سبز پاکستان کی دعوے دار حکومت نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی گراؤنڈ کے گردسرسبز سرکاری درخت کٹوا دئیے ‘ پارک نما گراؤنڈ میں درخت چھاؤں اور خوبصورتی کیلئے لگائے گئے تھے‘ جو اب کٹو دئیے گئے ہیں . عوامی وسماجی حلقوں کا کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے پارک نما گراؤنڈمیں عرصہ دراز سے لگے متعدد سرسبز سرکاری درخت کاٹ دیئے جس پر مختلف حلقوں نے تشویش کا اظہا رکیاہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور عوام کو صاف ستھر اوخوشگوار ماحول کی فراہمی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے مگر کارپوریشن افسران نے دفتر کے باہر پارک نما گراؤنڈ میں لگے متعددسرسبز سرکاری درخت کاٹ کرشہریوں کو چھاؤں میں بیٹھنے سے محروم کیاہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث سٹی ایریا میں درختوں کی اشد ضرورت ہے۔ کارپوریشن مزید درخت لگا کر شہر کو ماحولیاتی آلودگی اور سرسبزو شاداب بنانے میں اپنا اہم کردار اداکرے۔انہوں نے سرکاری درخت کاٹنے پرکمشنر‘ ڈپٹی کمشنر اور سٹی میئر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں