عقیدہ ختم نبوت سے بغاوت کرنے والا رسوا ہوتا ہے: طاہر اشرفی

ساہیوال (بیورورپورٹ)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر آئین کی آرٹیکل 7بی اور سی کو بحال کرے جو آئینی شقیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی ضامن ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی اسلام‘شعائر اللہ اور عقیدہ ختم نبوت سے بغاوت کی وہ اقتدار کے ایوانوں سے ہمیشہ ذلیل و رسوا ہوکر نکلا ہے۔ وہ یہاں گزشتہ رات مرکزی مسجد سیدنا امیر معاویہ ؓ سکیم نمبر 3فرید ٹاؤن میں ”پیغام اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس“سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے نومبر کے دوسرے ہفتے تک مذکورہ شقیں بحال نہ کیں تو پاکستان علماء کونسل پورے ملک میں احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرے گی جس میں دیگر ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔ کانفرنس سے مرکزی وائس چیئرمین مولانا عبدالکریم ندیم‘صوبائی صدر مولانا محمدشفیع قاسمی‘الحاج محمدطیب شاد قادری‘ مولانا عبدالحق مجاہد‘ مولانا انوارالحق مجاہد‘مولانا محمداشفاق پتافی‘مولانا اسید الرحمن اور میاں اللہ یار سمیت دیگر مقامی قائدین نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں