ساہیوال بورڈ : انگریزی تقریری مقابلہ میں عمار سلیم کی پہلی پوزیشن

چیچہ وطنی( ارشد فاروق بٹ سے) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے زیر اہتمام انگریزی تقریری مقابلہ جات کے دوسرے مرحلے میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج چیچہ وطنی کیپمس کے جماعت دہم کے طالب علم عمار بن سلیم نے تحصیل کے بعد ضلع میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔قبل ازیں تحصیل سطح پر بھی عمار سلیم پہلی پوزیشن کے حق دار ٹھہرے تھے۔ عمار سلیم کی شاندار کار کر دگی پر ڈی پی ایس کے سٹاف اور وائس پرنسپل مدثر رضوان نے انھیں مبارک باد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں