لاہور : تیسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو 36 رنز سے مات

لاہور: لاہور میں ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 36 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان میں 8 سال بعد سجنے والے بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو 181 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے نصف سنچری سکور کی۔سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا ہے۔ محمد عامر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے چار کھلاڑی آؤٹ کیا۔ میچ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ شائقین نے جوش و خروش سے دونوں ٹیمز کو داد دی۔سری لنکا کی ٹیم کا اسٹیڈیم میں آمد پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں