بلال کالونی ساہیوال میں بجلی کا ٹرانسفارمرچوری

سا ہیوال(بیورورپورٹ)نامعلوم ملزمان بلال کالونی میں بجلی کا ٹرانسفارمر چراکرلے گئے‘12گھنٹے بعد بھی متبادل ٹرانسفارمر نہ لگ سکا‘تفصیلات کے مطابق بلال کالونی میں مسجد گنبدخضریٰ کے سامنے بجلی کا ٹرانسفارمر نصب تھا کہ گزشتہ رات 3بجے کے قریب نامعلوم چور بجلی ٹرانسفارمر چراکرلے گئے۔ شہریوں کو بجلی ٹرانسفارمر چرانے کا علم صبح کے وقت ہوا جس پر شہریوں نے واپڈا کے افسران کو اطلاع کردی۔12گھنٹے گزرنے کے بعد بھی متبادل ٹرانسفارمر نہ لگ سکا‘ جس کے باعث بجلی نہ ہونے سے شہری مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ افسران سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں