لاہور ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا سری لنکا کو 181 رنز کا ہدف

لاہور : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 8 سال بعد سری لنکا کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 181 رنز کا ہدف دیا ہے، گرین شرٹس نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، شعیب ملک نے دھواں دھار نصف سنچری اسکور کی، فخر زمان 31 اور عمر امین 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی گراؤنڈز ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے آباد ہوگئے، ٹی 20 سیریز کے آخری میچ کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز نے 57 رنز کی شراکت قائم کی، فخر زمان 31 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، عمر امین نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان 75 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، تجربہ کار بلے باز نے 24 گیندوں پر 51 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے۔ نوجوان بیٹسمین 31 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فہیم اشرف آخری 3 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے وکوم سنجایا نے 41 رنز دے کر ایک، دلشان مناویرا نے 26 اور اسورو ادانا نے 32 رنز کے بدلے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں