موبائل کالز، میسجز اور انٹر نیٹ کے استعمال کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موبائل اور انٹر نیٹ صارفین کی تمام کالز اور ویب براؤزنگ کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سیلولر فون کالز، وٹس ایپ کالز، ٹویٹر کالز، فیس بک کالز اور دیگر تمام سوشل میڈیا پر کی جانے والی کالز کے علاوہ دیگر انٹر نیٹ مواد کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چند روز میںتمام تر میسجز اور کالز وزارت داخلہ کے سسٹم سے منسلک کیے جا رہے ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے سائبر کرائم نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق سیاسی اور مذہبی بحث پر مبنی انتشار پسندی فرقہ واریت والے میسجز کرنا جرم ہے۔صارفین کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں