ساہیوال پولیس کے لیے نئی وردی وبال جان بن گئی

سا ہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب پولیس کی وردی میں تبدیلی‘پولیس افسران واہلکاران کیلئے وبال جان بن گئی‘سائز چھوٹا بڑا ہونے سے ملازمین پریشان‘آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اور عوام میں خوشگوار ماحول پیدا کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل کرکے اولیوگرین کردیا اور پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں وردی تبدیل کرنے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے۔ ساہیوال میں نئی وردیاں پہنچتے ہی افسران واہلکاران میں خوشی کی بجائے مایوسی پائی جانے لگی۔ ذرائع کاکہناہے کہ وردی کے سائز اپنی مرضی سے بھیجے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ا نہوں نے کہاکہ نہ تو وردی کیساتھ ابھی تک شوز ملے ہیں نہ نیم بیچ اور نہ ہی دیگر ضروری اشیاء ملی ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ اکثرملازمین کی وردی کا سائز بہت بڑا ہے وہ وردی پہننے سے ہی محرو م ہیں اور مارکیٹ میں اس طرح کا کپڑا بھی دستیاب نہیں ہے جس سے موٹے اہلکار خرید کر وردی کاسائز بڑا کرسکیں۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ساہیوال کے ملازمین کے اس دیرینہ مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں