اسلام آباد: ہفتے کی رات تقریبا دس بج کر40 منٹ پر پاکستان کے کئی علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹرتھی۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلےکامرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد،راول پنڈی سمیت خیبرایجنسی،سرگودھا اور دیگر کئی شہروں میں محسوس کئے گئے۔سوات ،مردان ،ایبٹ آباد ،کوٹ مومن،پھول نگر اور کئی شہروں میں لوگ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔بالا کوٹ ،ایبٹ آباد اور مضافاتی علاقوں میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments