نواز شریف کا پاکستان واپسی کی بجائے دوبارہ لندن جانے کا امکان

جدہ: سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا جدہ سے لندن جانے کا امکان ہے جہاں ان کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل صبح لندن روانہ ہوں گے، جبکہ شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بھی ایک دو روزمیں لندن پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف سے پارٹی رہنما سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف نے گزشتہ روز مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں قرآن خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم گئے جہاں انہوں نے قرآن خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔نواز شریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے بعد جب باہر نکلے تو لوگوں کی طر ف سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں