قتل کے اشتہاری مجرموں کو پناہ دینے والے دو افراد گرفتار

سا ہیوال(بیورورپورٹ)قتل کے اشتہاری مجرموں کو پناہ اور فرارکروانے پر 2 ملزمان گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق124/9-Lاور104/9-Lمیں ایک شخص عاشق اور مدثر نے قتل کے مقدمہ کے اشتہاری مجرم بگھی اور محمد اقبال کو پناہ دے رکھی تھی جب پولیس نے اشتہاری مجرموں کو گرفتارکرنے کے لئے چھاپہ مارا تو عاشق اور مدثر نے مجرموں کو فرارکرانے میں مددکی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں