کاریں لے جانے والا ٹرالر الٹنے سے 9 کاریں تباہ

ساہیوال(بیورورپورٹ) کراچی سے لاہور کاریں لے جانے والا ٹرالر الٹ گیا‘ 9کاریں تباہ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور کاریں لے کرجانے والا ٹرالربائی پاس پرحادثے کاشکار ہوگیا۔ بائی پاس لاہورروڈ کے قریب تیزرفتاری سے موڑکاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ٹرالر سے کاریں گرگئیں اور 9کاریں تباہ ہوگئیں۔ حادثے میں ڈرائیور کومعمولی چوٹ آئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں